مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے دورے کے موقع پر بیروت میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کے گھر پر حاضری دی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید حسن نصراللہ کے والد سمیت دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ عراقچی نے بیروت میں اعلی لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران ایران کے اس موقف کو دہرایا کہ تہران صہیونی حکومت کے مقابلے میں لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ