4 جون، 2025، 4:58 PM

لبنان، ایرانی وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

لبنان، ایرانی وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

لبنان میں ایران کے وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں فریقین نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر عراقچی نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اس ملک کی حمایت پر زور دیتے ہیں۔

ملاقات میں شیخ نعیم قاسم نے خطے میں ایران کے مثبت کردار اور مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنانی قوم اور مزاحمت کی مسلسل حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران، امام خامنہ ای، صدر، حکومت اور ایران کے  کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

انہوں نے لبنان کی تعمیر نو، اس کے استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھنے اور ملک سے قابضوں کو نکال باہر کرنے کے لیے حزب اللہ کی جدوجہد اور پختہ عزم کو دہرایا۔

News ID 1933203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha