2 جون، 2025، 10:33 PM

ایران امریکہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کا باعث بنیں گے، خلیج فارس تعاون کونسل

ایران امریکہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کا باعث بنیں گے، خلیج فارس تعاون کونسل

خلیج فارس تعاون کونسل نے ایران امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے حصول کے لیے ان مذاکرات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے 164ویں اجلاس میں غزہ جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔

اجلاس میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے، انسانی امداد کے بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنانے اور پناہ گزینوں کی ان کی رہائش گاہوں پر محفوظ واپسی کے لیے بین الاقوامی برادری کے تعاون سے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبان کے لیے عمان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کا باعث بنیں گے۔

 اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کی بحالی اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

News ID 1933155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha