مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے یمن سے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی حملے کے بعد نتانیا، تل ابیب، مغربی قدس اور صحرائے نقب کے قصبے بئر السبع میں وارننگ سائرن کی آواز سنائی دی۔
خطرے کا سائرن بجتے ہوئے صیہونی گاڑیوں کی آمد و رفت رک گئی اور ہزاروں آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
دوسری طرف قابض فوج کے ترجمان نے یمن کے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ہم نے یمن سے داغے گئے میزائل کا پتہ لگایا اور دفاعی نظام نے حملے کو ناکام بنایا۔
یاد رہے کہ یمن کے پابرہنہ مجاہدین نے قابض رژیم کی ناک میں دم کر رکھا ہے جب کہ الجولانی سمیت دیگر عرب شیوخ اور حکام فلسطینیوں سے خیانت کرتے ہوئے صیہونی رژیم سے اپنے اقتدار کے تحفظ کی بھیک مانگ رہے ہیں!
آپ کا تبصرہ