مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، میڈیا ذرائع نے غزہ کی مزاحمت کے حملے میں پانچ صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی فوج کی ایک ہیمر جیپ کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جب کہ دو اعلی کمانڈر زخمی ہوئے۔
صہیونی میڈیا ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں کو اس وقت میزائل کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ہیمر جیپ سے نکل کر ایک عمارت کی طرف بڑھ رہے تھے۔
مجاہدین کے حملوں کے خوف سے اسرائیلی ریسکیو فورسز کو ابھی تک فوجیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ