مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی کا واحد راستہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہے، جبکہ غیر ملکی افواج خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیادی وجہ ہیں اور انہیں علاقہ چھوڑ دینا چاہیے۔
ڈاکٹر ولایتی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں طاقتور ایرانی مسلح افواج کی ثابت قدمی، ایرانی عوام کے استقامت اور مقاومتی محاذ کی شجاعت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی شکست نے اس یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ خطے میں موجود غیر ملکی افواج ہی بدامنی کی بنیادی وجہ ہیں، لہٰذا انہیں خطے سے نکل جانا چاہیے۔
رہبر انقلاب کے مشیر نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے باہمی تعاون اور علاقائی اشتراک کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ولایتی نے زور دیا کہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہی خطے میں پائیدار اور حقیقی سلامتی کے قیام کی بنیاد بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ