مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے عمان کے فوجی وفد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عمان کے اسٹراٹیجک روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے باہمی روابط علاقائی امن و سلامتی کے لئے نہایت ہی اہم اور مؤثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور عمان دو برادر، ہمسایہ اور مسلمان ممالک ہیں جن کے درمیان بہت زیادہ مشترکات پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کامل فوجی تعاون پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے باہمی روابط بہترین سطح پر ہیں۔
ایڈمرل فدوی نے کہا کہ دنیا کو آبنائے ہرمز کی سخت ضرورت ہے اور ہمارا اسلامی فریضہ ہے کہ ہم دیگر اقوام کی سہولیات کے لئے اس علاقہ میں امن و صلح قائم رکھیں تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انرجی امن و سلامتی کے ساتھ دیگر اقوام اور ممالک تک پہنچ سکے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی سے بدامنی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ خطے میں امن قائم رہے اور وہ بدامنی کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنی موجودگی کا جواز تلاش کرتا رہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ