مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمیشہ خطے کے ممالک کے لئے خطرہ رہی اور اس رژیم کی گیدڑ بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔
انوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے کسی بھی غیر دانشمندانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بقائی نے کہا کہ صیہونی رژیم اور امریکہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت خطے کے استحکام کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے جو مسلسل تنازعات اور جنگوں کو ہوا دے رہی ہے جب کہ امریکہ اس رژیم کا آلہ کار بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ