مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر بارہا کیے جانے والے حملے یمنی مؤقف اور غزہ کے عوام کی بھرپور حمایت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر تل ابیب کے حملے جاری رہے تو یمنی فوج کی جوابی کارروائیوں میں مزید شدت اور سختی آئے گی۔
الفرح نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارے کو نشانہ بنایا، جو مریضوں اور حجاج کو لے جا رہا تھا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی اخلاقی شکست اور اسٹریٹیجک ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ یہ اقدام دراصل یمنی مزاحمت کے سامنے دشمن کی بے بسی کا اظہار ہے۔
آپ کا تبصرہ