28 مئی، 2025، 5:55 PM

ایرانی اسپیکر برکس پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گے

ایرانی اسپیکر برکس پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر برکس کے رکن ممالک کے 11ویں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے رکن احمد نادری نے آگاہ کیا کہ اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ برکس کے رکن ممالک کے گیارہویں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے  برازیل روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ برکس فورم کا یہ اجلاس برازیل میں 3-5 جون کو منعقد ہوگا، جہاں عالمی صحت، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلیاں، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی، امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

برکس فورم دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ایک بلاک ہے جس کی بنیاد 2006 میں برازیل، روس، بھارت اور چین نے رکھی تھی۔

جنوبی افریقہ نے 2010 میں اس میں شمولیت اختیار کی جب کہ ایران اس سال جنوری میں برکس کا باضابطہ رکن بن گیا جب اس بلاک نے اگست 2023 میں جنوبی افریقہ میں اپنے 15ویں سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران ایران اور مزید پانچ ممالک کو شرکت کی دعوت دی۔

News ID 1933034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha