26 مئی، 2025، 1:26 PM

مذاکرات ناکام ہوں تب بھی مسائل حل کرنے کے بے شمار راستے موجود ہیں، صدر پزشکیان

مذاکرات ناکام ہوں تب بھی مسائل حل کرنے کے بے شمار راستے موجود ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ملکی مشکلات کا حل امریکہ کے ساتھ معاہدے میں مضمر نہیں بلکہ ہمارے پاس متعدد راستے موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ بھی ہوں، تب بھی ایران کے پاس اپنی مشکلات سے نکلنے کے لیے سینکڑوں راستے موجود ہیں۔

جامعہ آزاد اسلامی کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرگز ایسا نہیں کہ اگر کوئی ملک ہم سے بات چیت نہ کرے یا ہم پر پابندیاں لگائے تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ اگر سب باہمی تعاون کریں تو ہمارے پاس مسائل کے حل کے لیے ایک نہیں، بلکہ سینکڑوں راستے موجود ہیں صرف یقین، اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علم و دانش کے سہارے ہم ہر کام کرسکتے ہیں۔ بس ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا ہوگا۔ ہر فرد اس مقام تک پہنچ سکتا ہے جہاں اسے ہونا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہوگیا ہے، وہ جان لیں کہ ایران آج اپنے سائنسدانوں اور ماہرین کی بدولت پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔ ہمیں اتحاد کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

News ID 1932967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha