23 مئی، 2025، 5:15 PM

جوہری مسائل پر امریکی فریق متضاد موقف اختیار کر رہا ہے، ایرانی نائب وزیرخارجہ

جوہری مسائل پر امریکی فریق متضاد موقف اختیار کر رہا ہے، ایرانی نائب وزیرخارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جوہری مسائل پر امریکیوں کے متضاد موقف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے جرمنی کے میگزین "ڈیر اسپیئگل" کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سمیت ایرانی خارجہ پالیسی کے متعدد مسائل پر گفتگو کی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جوہری معاملے کے بارے میں متضاد بات کر رہے ہیں۔" مثال کے طور پر، ڈیڑھ ماہ قبل، وٹکوف نے پوچھا کہ کیا ہم یورینیم کو 3.67 فیصد تک افزودہ کرنے پر راضی ہیں؟ پھر اس نے اچانک اپنا موقف بدل لیا۔

تخت روانچی نے مزید کہا کہ وٹکاف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کسی بھی افزودگی پر راضی نہیں ہوگا،حتی ایک فیصد پر بھی نہیں۔" جب کہ یہ مسئلہ ہماری گفتگو میں کبھی بھی موضوع بحث نہیں رہا، کیونکہ یہ ہمارے مذاکرات کے فریم ورک میں شامل نہیں ہے۔

News ID 1932897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha