23 اپریل، 2025، 9:29 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر

قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران علاقائی امور خصوصا تہران-واشنگٹن مذاکرات پر گفتگو کی۔

قطری وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی راہوں کو ترجیح دینے کی حمایت کی۔

بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شام، یمن اور لبنان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

News ID 1932101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha