22 اپریل، 2025، 11:05 PM

ایران کی بھارتی شہر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی بھارتی شہر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی شہر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور غیر ملکی سیاح ہلاک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہندوستان کے شہر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور غیر ملکی سیاح ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ 

انہوں نے دہشت گردی کی اس کارروائی کو ایک سنگین جرم قرار دیا جو تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں سے متصادم ہے۔

 بقائی نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1932098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha