مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت اسٹریٹجک اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس ملاقات میں عبداللہ بن زاید نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی دو یادداشتوں اور ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ