20 اپریل، 2025، 2:08 PM

ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی، صہیونی حکومت عقب نشینی پر مجبور

ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی، صہیونی حکومت عقب نشینی پر مجبور

صہیونی وزیر خارجہ نے ایران پر حملے کی دھمکی سے عقب نشینی کرتے ہوئے سفارتی طریقے سے مسائل حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی سے عقب نشینی کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

صہیونی وزیر خارجہ نے برطانوی اخبار ٹیلیگراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر سفارتی طریقے سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جا سکتا ہے تو یہ قابل قبول راستہ ہے۔

گدعون ساعر نے ان میڈیا رپورٹس کی بھی تردید کی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں صہیونی کابینہ کا رکن ہوں اور تمام نجی اجلاسوں میں شریک رہا ہوں۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ ایران کے خلاف کسی حملے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل متعدد بار ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے چکا ہے جبکہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پرامن ہیں اور بین الاقوامی نگران اداروں کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں۔

News ID 1932029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha