20 اپریل، 2025، 8:53 AM

سعودی ولی عہد کی ایران اور فلسطین کی حمایت میں فارسی زبان میں ٹویٹ

سعودی ولی عہد کی ایران اور فلسطین کی حمایت میں فارسی زبان میں ٹویٹ

ولی عہد محمد بن سلمان سے منتسب ایک غیر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہ عالمی برادری اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اسلامی جمہوری ایران کی حاکمیت کا احترام کرے اور اس کی سرزمین پر حملہ نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فارسی اور عربی زبان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

بن سلمان نے اس پیغام میں کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر فلسطین اور لبنان میں ہمارے بھائیوں پر اسرائیل کے حملے بند کروائے۔

سعودی ولی عہد نے بیان میں مزید کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اسلامی جمہوری ایران کی حاکمیت کا احترام کرے اور اس کی سرزمین پر حملہ نہ کرے۔

یہ پیغام ولی بن سلمان سے منتسب ایک غیر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری ہوا ہے۔

News ID 1932021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha