18 اپریل، 2025، 10:09 PM

ایران امریکہ مذاکرات ہفتے کو روم میں عمانی سفارتخانے میں ہوں گے

ایران امریکہ مذاکرات ہفتے کو روم میں عمانی سفارتخانے میں ہوں گے

ایک امریکی نیوز سائٹ نے اطلاع دی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمانی سفارت خانے میں ہوگا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی نیوز سائٹ Axios نے اطلاع دی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمانی سفارت خانے میں ہوگا۔

اس رپورٹ کے مطابق مذاکرات ہفتے کی صبح 5 بجے شروع ہو کر کم از کم پانچ گھنٹے جاری رہیں گے۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "امریکہ چاہتا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور اگلے مراحل کے لیے ایک فریم ورک کے ساتھ ختم ہو۔

 اس سے قبل جمعے کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اب بھی معاہدے کے امکان پر یقین رکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں امریکی فریق کے ارادوں اور محرکات پر شدید شکوک و شبہات ہیں، لیکن ہم کل ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے، اگر دوسرا فریق غیر معقول  مطالبات سے گریز کرے تو مجھے یقین ہے کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

News ID 1931987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha