18 اپریل، 2025، 6:31 PM

صیہونی حکام کا ایران امریکہ مذاکرات سے قبل پیرس کا دورہ! امریکی ایلچی سے ملاقات

صیہونی حکام کا ایران امریکہ مذاکرات سے قبل پیرس کا دورہ! امریکی ایلچی سے ملاقات

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دو صیہونی عہداروں نے ایران امریکہ مذاکرات کے موقع پر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سے ملاقات کے لیے پیرس کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے دو صہیونی عہدیدروں کے پیرس کے دورے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی ویب سائٹ "Axios" نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا آج پیرس میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔

صہیونی نیوز سائٹ  واللا نے بھی بعض ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں صیہونی حکام آج پیرس میں وٹکوف سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی موقف پر اثر انداز ہونا ہے۔

تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل اٹلی میں ہونے والا ہے۔

News ID 1931980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha