18 اپریل، 2025، 5:14 PM

مذاکرات کے نتائج پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کے لئے نقصان دہ ہے، امام جمعہ قم

مذاکرات کے نتائج پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کے لئے نقصان دہ ہے، امام جمعہ قم

ایرانی مذہبی شہر قم کے امام جمعہ نے کہا کہ جے سی پی او اے کے تجربے سے ثابت ہوا کہ مذاکرات کے نتائج پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ اس طرح کے مذاکرات کے وقت حکومت کی توجہ ان کے بنیادی فرائض سے نہیں ہٹنی چاہیے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور ان مذاکرات کے چار مراحل پہلے بھی ہو چکے ہیں، لہذا متعلقہ حکام کو مذاکرات کے نتائج پر غور کرنا چاہئے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کو ایک قسم کا کھیل سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر وقت مذاکرات کی میز کو چھوڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور میڈیا ٹولز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے پوائنٹس حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے میزبان ملک کا انتخاب ایران نے کیا ہے، تاہم عمان کی ثالثی کی شرط پر مذاکرات کے مقام کی تبدیلی کو قبول کیا گیا ہے۔

امام جمعہ قم نے غزہ کی نازک صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سے 51000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور اس علاقے کے باشندے پانی، خوراک اور ادویات کی شدید ترین پابندیوں کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا، "اگرچہ صہیونیوں کو مار پڑے گی" لیکن اس سے اسلامی اور عرب ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ اس انسانی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔"

News ID 1931976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha