4 جولائی، 2025، 8:18 PM

ایران سے ناجائز مطالبات منوانا دیوانے کا خواب ہے، امام جمعہ تہران

ایران سے ناجائز مطالبات منوانا دیوانے کا خواب ہے، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے ٹرمپ کے بیانات اور مطالبات کو دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ناجائز مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقوی کی مظاہر میں سے ایک، حضرت سید الشہداء امام حسینؑ کی عزاداری ہے جو نہایت باعظمت طریقے سے برپا کی جاتی ہے۔

انہوں نے حالیہ شہداء کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دنیا کے بدترین، خبیث‌ترین اور رسوا ترین عناصر کے ہاتھوں شہید ہوئے، ان کے پسماندگان پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ دشمن خود کو طاقتور محسوس نہ کرے، بالکل اسی طرح جیسے حضرت زینبؑ نے یزید کو اس کی حیثیت یاد دلائی کہ تو اس قابل نہیں کہ تجھ سے گفتگو کی جائے۔

انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے صاف صاف کہا ہے کہ وہ ایران کو تسلیم کروانا چاہتے ہیں۔ یہ بات خود ان کی انتہائی حماقت ہے۔ جس ملت کے پاس 'ھیهات منّا الذلة' کا نعرہ اور عاشورا جیسا مکتب ہے، اس کو جھکانے کی بات کرنا انتہائی نادانی ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا ٹرمپ اور اس کا تربیت یافتہ پاگل کتا، ولی فقیہ اور مراجع کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ باتیں ان کی حیثیت سے بہت بڑی ہیں۔ ایسی بے ہودہ باتیں درحقیقت احمقانہ ہیں جن کی کوئی توجیہ یا تفسیر ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج رہبر معظم انقلاب پوری شجاعت اور قوت کے ساتھ امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس وقت جب اسلام، قرآن اور اہل بیتؑ کے دشمن متحد ہوچکے ہیں، ان کی حمایت واجب اور ان کو کمزور کرنا حرام ہے۔

امام جمعہ نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں ایرانی پارلیمنٹ کی دو اہم حالیہ قراردادوں کی تعریف کی۔ پارلیمنٹ نے IAEA کے ساتھ تعاون کی معطلی کی قرارداد میں صاف طور پر کہا ہے کہ رفائل گروسی جیسے صہیونی حامی شخص کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خوشی کی بات ہے کہ شورائے نگہبان نے بھی اس قانون کی توثیق کر دی ہے۔ پارلیمنٹ نے دوسری قرارداد میں ان افراد کے لیے سخت ترین سزاؤں کی تجویز کی ہے جو جاسوسی یا صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون میں ملوث ہیں۔ یہ قرارداد اس وقت شورائے نگہبان میں زیرِ غور ہے اور یہ واقعی ایک انقلابی پارلیمنٹ کے شایان شان اقدام ہے۔

News ID 1934094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha