16 اپریل، 2025، 7:11 AM

ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے سینئر حکام سے مشاورت

ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے سینئر حکام سے مشاورت

امریکی میڈیا ذرائع نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ کی اپنی انتظامیہ کے سینئر حکام کے ساتھ اہم ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔
 ویب سائٹ"Axios"  نے اپنے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ٹرمپ انتظامیہ کے تمام سینئر سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے حکام نے شرکت کی۔ 
اس اجلاس کا بنیادی مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں امریکی موقف کا جائزہ لینا تھا جو آئندہ ہفتے کو ہونے والا ہے۔

 اس میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیٹ، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور دیگر سینئر امریکی سیکیورٹی اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق، جے ڈی وینس (نائب صدر) اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لئے ٹرمپ کے نمائندے (اسٹیو وٹکاف) نے تہران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا، جب کہ مائیک والٹز اور مارکو روبیو (امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ) نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات میں سخت رویے کی حمایت کی۔"

News ID 1931891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha