مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بحرین کے ان کے ہم منصب عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بحرینی وزیر خارجہ نے ملک کے بادشاہ اور ایرانی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت چیت جاری رہے گی۔
اس دوران عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا عزم دہرایا۔
آپ کا تبصرہ