مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی فورسز نے تین بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین اور دیگر جنگی بحری جہازوں سے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری افواج مسلسل تیسرے ہفتے امریکی جارحیت کا مؤثر اور ذمہ بھرپور انداز میں مقابلہ کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں طیارہ بردار ہیری ٹرومین اور دیگر امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں میں کروز میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے یمنی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے دینی، انسانی اور اخلاقی فریضے کے تحت اپنی سرزمین کے دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت میں برسرپیکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے اپنی دفاعی کاروائیوں کو بڑھاتے رہیں گے اور جارحیت کے جواب میں مزید مؤثر کارروائیاں جاری کریں گے۔ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، ہمارے حملے نہیں رکیں گے۔
آپ کا تبصرہ