مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی کی سرحد پر تعیینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں ان کے اہلکاروں کی جانب گولیاں چلائیں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن دستوں کی سلامتی اور حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی عمل قبول نہیں ہے۔
اس سے پہلے یونیفل کے ترجمان نے 22 مارچ کو جنوبی لبنان میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے اشتعال انگیزی سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ترجمان نے انتباہ کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی خطے کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ حالات پہلے ہی نازک ہیں، اور دونوں فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ