30 مارچ، 2025، 9:30 AM

تل ابیب میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

تل ابیب میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

صہیونی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف اور حماس کے ساتھ مذاکرات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصا تل ابیب میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے اور نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا اور اسرائیلی وزارت جنگ کی جانب مارچ کیا، جہاں انہوں نے نتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے اور ان عہدیداروں کے دوبارہ اپنے عہدے پر بحال کیا جائے جو نتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کے باعث برطرف کیے گئے ہیں۔

ایک اسرائیلی یرغمالی کی بیٹی نے مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے والد کی لاش کو واپس لانے کے لیے صہیونی فوجیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالے، بلکہ تمام قیدیوں اور مقتول فوجیوں کی لاشوں کو قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے واپس لائے۔ ماضی میں بھی فوجی آپریشنز کے ذریعے قیدیوں کو واپس لانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن یہ سب ناکام رہے۔

News ID 1931490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha