مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسماعیل بقائی نے میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
واضح رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے میں اموات کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ