مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نماز جمعہ تهران کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے فلسطین کے حق میں عالمی قدس مارچ میں عوام کی شرکت کے سیاسی، سماجی اور قرآنی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مارچ توحید اور خدا سے محبت کا ایک عظیم مظہر تھا۔
اپنے جمعہ کے خطبوں میں انہوں نے کہا کہ اس سال بھی پچھلے برسوں کی طرح اور اس سے بھی زیادہ عظمت کے ساتھ، یوم القدس کی ریلی منعقد کی گئی۔ امام خمینی نے 1980 میں رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا۔ اس وقت جب استعماری دنیا فلسطین کو فراموش کر دینا چاہتی تھی یا کم از کم اسے ایک عرب مسئلہ تک محدود کرنا چاہتی تھی، امام نے اپنی دور اندیشی سے اس سازش کو ناکام بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کے ۹۰۰ شہروں، ہزاروں دیہاتوں اور قصبوں میں لوگ القدس ریلی میں شریک ہوئے۔ اس دوران دنیا کے ۸۰ ممالک کے عوام نے اس مارچ میں حصہ لیا اور 'مردہ باد اسرائیل' کے نعرے لگائے۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک میں بھی یوم القدس کی ریلیاں منعقد ہوئیں۔
آپ کا تبصرہ