مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز، تازگی اور امید کا پیغام لاتا ہے۔ نئے سال میں ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ دنیا میں طاقت اور دھمکیوں کی جگہ عقل و دانش کا بول بالا ہوگا؛ دنیا پر مسلط جنگیں ختم ہوں گی اور فلسطین قابض حکومت کے چنگل سے آزاد ہوگا۔
ایرانی نمائندہ دفتر نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والا سال انسانی وقار اور باہمی احترام کا سال ثابت ہوگا جس میں نسل، مذہب اور جغرافیہ سے قطع نظر تمام انسانوں کو یکساں طور پر محترم سمجھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ