مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کے خلاف امریکہ کی نام نہاد 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی پالیسی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ کے بیانات واضح طور پر ایرانی عوام کے خلاف اس ملک کے پالیسی سازوں کی دشمنی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
بقائی نے کہا کہ امریکی دباو کی پالیسی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی پالیسی ساز اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کی پرامن ایٹمی ترقی کو روک نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس ملک کی تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کے لئے عائد کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ