5 مارچ، 2025، 12:08 PM

ہر قیمت پر گرین لینڈ کو اپنے قبضے میں لیں گے، صدر ٹرمپ

ہر قیمت پر گرین لینڈ کو اپنے قبضے میں لیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قیمت پر ڈنمارک سے گرین لینڈ کو قبضے میں لیں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کو خریدنے اور قبضے میں لینے کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جزیرے کو ہر طریقے سے حاصل کریں گے۔

کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج رات گرین لینڈ کے لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے۔ ہم آپ کے اپنے مستقبل کے تعین کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو امریکہ میں خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارے قومی مفاد اور بین الاقوامی مفاد کے لیے ضروری ہے۔ ہم اسے حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ افراد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے بار بار اپنے اس موقف کو دہرایا کہ گرین لینڈ کو قبضے میں لینا ضروری ہے حالانکہ اس جزیرے اور ڈنمارک کے اعلی حکام نے ہمیشہ اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔

News ID 1930874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha