26 فروری، 2025، 2:49 PM

تہران میں آتشزدگی، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

تہران میں آتشزدگی، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

تہران میں ایک ایمرجنسی کمیونیکیشن سینٹر میں آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران کی جمہوری اسٹریٹ میں آج صبح آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ 

تہران کی میڈیکل ایمرجنسی سروس نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح ایک ایمرجنسی کمیونیکیشن سینٹر میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق دو افراد موقع پر ہی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

News ID 1930715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha