22 فروری، 2025، 8:09 AM

شہید مقاومت کی تشییع جنازہ، مختلف ممالک کے وفود کی بیروت آمد+ ویڈیو

شہید مقاومت کی تشییع جنازہ، مختلف ممالک کے وفود کی بیروت آمد+ ویڈیو

شہید مقاومت حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے وفود کی بیروت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ اتوار کے روز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے اس اعلان کے بعد دنیا کے مختلف ممالک سے سرکاری اور غیر سرکاری وفود نے شرکت کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں یمن، عراق، تیونس، موریتانیہ، ترکیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے سرکاری وفود بیروت پہنچے ہیں تاکہ شہید سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔

میڈیا نے ان مناظر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں مختلف ممالک کے سرکاری وفود کو بیروت کے رفیق الحریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

News ID 1930554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha