28 جنوری، 2025، 10:01 AM

امریکہ استعمار کا کامل نمونہ ہے جس پر ثروت مندوں کی بالادستی ہے، رہبر معظم

امریکہ استعمار کا کامل نمونہ ہے جس پر ثروت مندوں کی بالادستی ہے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب نے اسلامی ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بعثت ایک دائمی عمل ہے۔ ہر دور میں اس کے برکات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کے موقع پر ایرانی دفاعی حکام، اسلامی ممالک کے سفراء، نمائندوں اور عوامی وفود نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید مبعث دنیا بھر کے آزادی کے متوالوں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والوں کی عید ہے۔ بعثت ایک مسلسل اور دائمی جریان ہے۔ ہر دور میں اس کے برکات سے استفادہ ممکن ہے۔ دائمی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہر زمانے میں بعثت کے برکات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ بعثت کے ابتدائی دور میں جو انقلاب آیا اس کی نبی مکرم اسلام نے خود قیادت کی اور بھرپور محنت سے کام لیا۔ یہی اصول ہر دور میں ممکن ہے، بشرطیکہ ہم عقل اور ایمان کے دو بنیادی عناصر کے مطابق عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بعثت انسانی تاریخ کے مبارک ترین اور عظیم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ ایسے عظیم واقعات کے انفرادی اور اجتماعی سطح پر بے شمار اثرات اور فوائد ہوتے ہیں۔ ان کا سب سے اہم اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ یہ واقعات اپنے مخاطبین میں فکری اور شعوری انقلاب پیدا کرتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ کوئی بھی عظیم تبدیلی یا بڑا واقعہ اس وقت لوگوں کی زندگی میں حقیقی اور دیرپا اثر ڈال سکتا ہے جب وہ اپنے مخاطبین میں فکری تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ جب فکر درست ہو جائے تو عمل بھی درست ہو جاتا ہے۔ یہی سب سے اہم بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم تین استعماری مراحل کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا کی شیطانی اور ظالم طاقتیں دیگر اقوام اور ممالک کے قدرتی وسائل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور انہیں تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔ ان سب میں امریکہ سرفہرست ہے۔ امریکہ پر دنیا کے ثروت مندوں کی بالادستی اور حکومت ہے۔ یہی حاکم اور بارے طبقہ دنیا پر اپنی بالادستی اور استعمار کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنارہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے اسلامی ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بعثت ایک دائمی عمل ہے۔ ہر دور میں اس کے برکات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

News ID 1929892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha