3 اپریل، 2024، 9:46 AM

اعلی حکومتی عہدیداران آج رہبر معظم سے ملاقات کریں گے

اعلی حکومتی عہدیداران آج رہبر معظم سے ملاقات کریں گے

مختلف حکومتی اداروں کے اعلی عہدیداران ہر سال کی طرح بدھ کو رہبر معظم سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ریاست کی تینوں ستون کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام آج بروز بدھ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

ہر سال کی طرح ایرانی کلینڈر سال کے پہلے مہینے میں حکومتی اعلی عہدیداران، مختلف شعبوں کے سربراہان، پارلیمنٹ کے نمائندگان اور اجتماعی و سماجی رہنما حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران ابتدا میں صدر مملکت آیت اللہ رئیسی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد رہبر معظم کا خطاب ہوگا۔ آخر میں نماز مغربین رہبر معظم کی اقتداء میں ادا کی جائیں گی۔

ماہ رمضان المبارک میں ہونے والی یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں رواں سال ایران کی پالیسی کا خدوخال بیان کیا جاتا ہے۔

News ID 1923042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha