15 جنوری، 2025، 2:22 PM

کمبوڈیا کے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے

کمبوڈیا کے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے

کمبوڈیا کے وزیر خارجہ پراک سوخون نے تہران کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کو کمبوڈیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق ویتنام میں ایرانی سفیر علی اکبر نظری نے کمبوڈیا کے وزیر خارجہ پراک سوخون سے ملاقات کی۔

ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے پراک سوخون کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

 اس ملاقات میں کمبوڈیا کے وزیر خارجہ نے تہران کے دورے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کو کمبوڈیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ملاقات میں ایک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کے لئے مشاورتی کمیٹی کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا۔

News ID 1929580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha