مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ڈیووس اجلاس کے موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اندر داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شامی فوج کو تباہ کرنے کی وجہ سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ مزید ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ داعش نے مزید ہتھیار جمع اور نئے عناصر بھرتی کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر جس طرح اردن کی سرحدوں پر تعینات ہیں اسی طرح ہماری سرحدوں پر بھی موجود ہیں اور یہ مسئلہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بنا ہے۔
آپ کا تبصرہ