24 جنوری، 2025، 6:28 PM

حزب اللہ نے لبنان پر قبضے کو طول دینے کی کوشش پر اسرائیل کو خبردار کیا

حزب اللہ نے لبنان پر قبضے کو طول دینے کی کوشش پر اسرائیل کو خبردار کیا

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے قابض افواج کے انخلاء میں ممکنہ اسرائیلی تاخیر ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں سے قابض اسرائیلی افواج کے انخلاء میں ممکنہ تاخیر لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل جنگ ​​بندی معاہدے کی مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد ایک مہینے کے لیے لبنان پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے امریکہ سے لابنگ کر رہا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 60 دن کا وقت دیا گیا تھا جو کہ 26 جنوری کو ختم ہوگا۔

حزب اللہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک پر اسرائیلی افواج کے انخلا کی 60 دن کی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کے لئے دباو ڈالے۔

 حزب اللہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ معاہدے کوئی بھی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی اور ہم کسی بھی قسم کی رعایت کے بغیر معاہدے پر سختی سے عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

News ID 1929815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha