23 جنوری، 2025، 9:45 AM

ایران واحد ملک ہے جو فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتا ہے، ناصر ابوشریف

ایران واحد ملک ہے جو فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتا ہے، ناصر ابوشریف

 ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کا کردار بہت عظیم ہے۔ ایران واحد ملک ہے جو عملی طور پر فلسطین کی مسلح مزاحمت کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کا کردار بہت عظیم ہے۔ ایران واحد ملک ہے جو عملی طور پر فلسطین کی مسلح مزاحمت کی حمایت کرتا ہے جب کہ تمام بین الاقوامی قوانین جبر اور قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے حق مزاحمت کو تسلیم کرتے ہیں۔"

لیکن دیگر ممالک نہ صرف فلسطینی عوام کے مزاحمت کے حق کی حمایت نہیں کرتے بلکہ وہ سیدھے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں جو فلسطینی سرزمین پر قابض ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

 ایران نے نہ صرف فلسطینی عوام کی اخلاقی بلکہ عملی طور پر بھی حمایت کی ہے۔ مزاحمتی مجاہدین کی مسلح تربیت سے لے کر مادی اور روحانی مدد ایران کے علاوہ کسی نے نہیں کی۔"

  فلسطین اور اس کی مزاحمت کی حمایت ایران کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور ایران آج بھی خطے میں مزاحمت کا بنیادی محور ہے۔

News ID 1929783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha