مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری حکومت کے آغاز پر نیا شگوفہ چھوڑ دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران اسپین کو برکس گروپ کا رکن ملک کہہ دیا۔
ٹرمپ کی اس پھلجھڑی پر ذرائع ابلاغ سمیت سوشل میڈیا کے صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔
نو منتخب امریکی صدر نے اسپین کو برکس کا رکن تسلیم کرنے کے بعد خبردار کیا کہ وہ اس گروپ کے رکن ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں ڈالر کو ترک کرنے کی برکس پالیسی امریکی حکام کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ برکس کے بانی ممالک ہیں جب کہ ایران اور کئی دیگر ممالک اس گروپ میں شامل ہو چکے ہیں، لیکن اسپین برکس کا رکن نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ