20 جنوری، 2025، 5:23 PM

فلسطینی قیدیوں کے پہلے گروپ کی رہائی پر حماس کا تہنیتی پیغام

فلسطینی قیدیوں کے پہلے گروپ کی رہائی پر حماس کا تہنیتی پیغام

حماس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رہائی کے دوران صہیونی قیدیوں کی جسمانی صحت اور فلسطینی قیدیوں کے نڈھال جسم مزاحمت کے انسانی روئے اور قابض رژیم کی بربریت کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے فلسطینی اسیروں کے پہلے گروپ کی رہائی پر عوام اور امت اسلامیہ سمیت دنیا بھر کے آزادی پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حماس نے کہا کہ "طوفان الاحرار معاہدے" کے فریم ورک میں رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے موقع پر فلسطینی عوام کے پرجوش مناظر نے ایک بار پھر مزاحمت کے لیے عوام کی وسیع حمایت کو ثابت کر دیا ہے۔

   بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن کی تین خواتین قیدیوں کی رہائی کی تصاویر سے واضح ہوتا ہے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند تھیں، جب کہ ہمارے اسیروں میں کمزوری اور تھکاوٹ کے آثار نمایاں ہیں۔

حماس نے واضح کیا کہ قیدیوں کے جسمانی اور ذہنی صحت کا یہ فرق در اصل مزاحمت کے اعلی انسانی اقدار اور اخلاقیات پر عملی یقین جب کہ صیہونی رژیم کی انسانیت دشمنی اور سفاکیت کو واضح کرتا ہے۔

حماس کے بیان میں واضح کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی تک فاشسٹ رژیم کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

News ID 1929718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha