19 جنوری، 2025، 2:00 PM

اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی دوپہر 1:00 بجے سامنے آ جائے گی، جنرل قاآنی

اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی دوپہر 1:00 بجے سامنے آ جائے گی، جنرل قاآنی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دوپہر 1:00 بجے ایک انتہائی اہم واقعہ رونما ہوگا جس میں صیہونی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی سامنے آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے لبنانی زخمیوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی یادگاری تقریب سے خطاب کیا۔ 

 انہوں نے کہا کہ مزاحمت صرف میدان جنگ میں نہیں ہوتی، بلکہ طبی مراکز میں لبنانی زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں آپ کی انتھک کوشش مزاحمت کی روشن مثال تھی۔ 

انہوں نے غزہ جنگ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 ماہ کی مسلسل جارحیت اور وحشیانہ جرائم کے بعد، خونخوار صیہونی جلادوں کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا اور یہ مزاحمت کی جیت ہے۔

اسماعیل قاآنی نے مزید کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ شام 4:00 بجے ہوگا اور جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے نافذ ہوگی جو کہ طفل کش رجیم کی ذلت آمیز شکست کا واضح ثبوت ہے۔

News ID 1929684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha