17 جنوری، 2025، 5:51 PM

کیلیفورنیا میں نئی ​​آتشزدگی، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی+ ویڈیو

کیلیفورنیا میں نئی ​​آتشزدگی، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی+ ویڈیو

امریکی میڈیا کے مطابق وسطی کیلیفورنیا میں بیٹری اسٹوریج کی سب سے بڑی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا کی مونٹیری کاؤنٹی کی ماس لینڈنگ میں بیٹری اسٹوریج فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد مقامی حکام نے علاقہ مکینوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 لاس اینجلس کے مقامی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

مونٹیری میں مقامی حکام کے مطابق
پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا، تاہم خطرناک کیمیکلز کے پھیلاؤ کے پیش نظر علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔

News ID 1929633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha