6 جنوری، 2025، 7:58 PM

ایران نے 2024 کے ہیلی کاپٹر حادثے کو سرکاری کیلنڈر میں "یوم شہدائے خدمت" کے طور پر درج کر لیا

ایران نے 2024 کے ہیلی کاپٹر حادثے کو سرکاری کیلنڈر میں "یوم شہدائے خدمت" کے طور پر درج کر لیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے دن کو ملکی کیلنڈر کا حصہ بنانے کے سلسلے میں ثقافتی کونسل کی طرف سے منظور شدہ قرارداد کی توثیق کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے دن کو "یوم شہدائے خدمت" کے طور پر ملک کے سرکاری کیلینڈر میں درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

صدر پزشکیان کی توثیق کے بعد 19 مئی کو ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک قومی دن کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

19 مئی 2024 کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر اعلی حکام کو لے جانے والا طیارہ ملک کے پہاڑی علاقے میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔

News ID 1929384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha