مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اتوار کو سیکورٹی فورسیز نے ابوجھماڑ کے علاقے میں ایک بڑے آپریشن کو انجام دیا تھا۔ علاقے کی تلاشی لینے کے بعد جوان واپس اپنے کیمپ کی طرف لوٹ رہے تھے۔ جوانوں کو واپس لانے کے لیے بولیرو پک اپ گاڑی بھیجی گئی تھی۔ اسی گاڑی کو نکسلیوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق دنتے واڑہ، نارائن پور اور بیجاپور سے جوانوں کی ایک مشترکہ ٹیم آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔ دریں اثنا تقریباً 2:15 بجے، نامعلوم ماؤنوازوں نے بیجاپور ضلع کے کٹرو تھانہ علاقے کے گاؤں امبیلی کے قریب سیکورٹی فورس کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا، جس میں دنتے واڑہ ڈی آر جی کے 9 جوان اور ایک ڈرائیور سمیت 10 کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق نکسلیوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اچانک دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس واقعے کے بارے میں چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر رمن سنگھ نے کہا کہ جب بھی نکسلیوں کے خلاف بڑے آپریشن کیے جاتے ہیں، وہ اس طرح کی بزدلانہ حرکتیں کرتے ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت نکسل ازم کے خلاف جو اقدامات اٹھا رہی ہے اسے مزید تیز کرے گی۔
آپ کا تبصرہ