3 جنوری، 2025، 8:02 AM

شام پر حملہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اہم ہے، نتن یاہو

شام پر حملہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اہم ہے، نتن یاہو

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ شام پر حملوں کا مقصد ایران سے مقابلہ کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے شام پر سیکڑوں خونریز حملے کر چکی ہے جس میں شام کی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بناچکی ہے۔

تل ابیب اب شام کے عوام کے خلاف اپنی جارحیت کے لیے جھوٹے بہانے گھڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے نتن یاهو نے دعویٰ کیا کہ شام پر حملہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

نتانیاهو نے صیہونی حکومت کی جانب سے شام میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری پر حملہ ایران کے حامی عناصر کو اسرائیل پر حملے کے لیے مسلح ہونے سے روکنے کے لیے ایک مناسب کارروائی تھی۔ ہم اسرائیل کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تل ابیب حکام ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے بہانے پیش کرتے ہوئے شام پر مسلسل حملے کررہے ہیں تاہم حقیقت اس سے مختلف ہے کیونکہ صیہونیوں کے ان حملوں کا اصل مقصد شام کی مرکزی حکومت کو کمزور کرنا ہے تاکہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کو جاری رکھ سکیں۔

News ID 1929282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha