مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع نے فوج اور شامی مسلح دہشت گرد گروہوں کے درمیان سرحدی تنازع کی اطلاع دی ہے۔
لبنانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا: ملک کی سرحدی فورسز نے شام کی سرحد پر واقع معربون بعلبلک کے علاقے میں غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے کی کوشش کی،تاہم شامی دہشت گردوں نے کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لئے مسلح اقدام کیا جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب النشرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی فوج نے شام کی سرحد پر تنازع کے بعد کمک بھیج دی ہے۔
آپ کا تبصرہ