1 جنوری، 2025، 7:03 PM

صیہونی رجیم کا لبنان پر شام کی سرحد سے ممکنہ حملہ، حزب اللہ کا انتباہ

صیہونی رجیم کا لبنان پر شام کی سرحد سے ممکنہ حملہ، حزب اللہ کا انتباہ

حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی متواتر خلاف ورزیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن لبنان کی مشرقی سرحدوں کو ناامن بنانا چاہتا ہے لیکن حزب اللہ قومی دفاع کا فریضہ ادا کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی حلیف جماعت کے رکن ایہاب حمادہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے ملک کی مشرقی سرحدوں پر ممکنہ جارحیت سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض رجیم سیز فائر کی خلاف ورزی کے ذریعے اپنی جنگی شکست کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔

ایہاب حمادہ نے واضح کیا کہ حزب اللہ صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر ہرگز قبضہ کرنے نہیں دے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لبنانی مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ سخت غلطی پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے 61 دن کے بعد بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر دشمن لبنان کی سرزمین پر موجود رہے تو ہم اسے نکال باہر کر سکتے ہیں۔

  لبنان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے اگلا مرحلہ لبنان کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکانا ہے، لیکن ہم دشمن کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔"م

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قابض رجیم شامی سرزمین میں دراندازی کے بعد مشرقی سرحدوں سے لبنان کے خلاف کارروائی کی حماقت کرتی ہے تو حزب اللہ اپنا قومی فرض پورا کرے گی۔

News ID 1929244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha