1 جنوری، 2025، 4:40 PM

غزہ جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعوی

غزہ جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعوی

ایک امریکی اخبار نے عرب ثالثوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اپنے آخری دنوں میں تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکومت اپنی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے حماس سے صیہونی یرغمالیوں کو چھڑانے پر اصرار کر رہی ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں گزشتہ موسم بہار سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور قیدیوں کے حوالے سے فریقین کے مطالبات میں گہری خلیج موجود ہے۔

مذکورہ امریکی اخبار نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی اسرائیل اور حماس ایک بار پھر مذاکرات کی طرف لوٹ آئیں گے۔

News ID 1929239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha