26 دسمبر، 2024، 12:09 PM

غرب اردن، بیت لحم میں فلسطینی جوان نے صیہونی آبادکار پر گاڑی چڑھا دی

غرب اردن، بیت لحم میں فلسطینی جوان نے صیہونی آبادکار پر گاڑی چڑھا دی

جنوبی بیت لحم میں فلسطینی جوان نے صہیونی آبادکار کو گاڑی کے نیچے روند کر زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی جانب سے غاصب صہیونیوں کے کاروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی شهاب نیوز کے مطابق تازہ ترین واقعے میں فلسطینی شہری نے صہیونی آبادکار کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ یہ واقعہ گوش عتصیون میں چوراہے پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی نے ایک صیہونی آبادکار کو نشانہ بنایا۔

اس سے کچھ دیر قبل تل ابیب میں مشکوک شخص کی آمد کی خبریں سامنے آنے کے بعد صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس نے "حانوکا" نامی عبری تہوار کے دوران آبادکاروں کے اجتماع کے قریب وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

News ID 1929081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha